کیا آپ کینو کے چھلکے پھینک دیتے ہیں؟ یہ پڑھنے کے بعد آپ ایسا کبھی نہیں کرینگے

شائع 04 دسمبر 2017 10:37am

آپ جن کینو کے چھلکوں کو بالکل فالتو اور بیکار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں وہ دراصل اپنے اندر کئی ایسے پوشیدہ فوائد رکھتے ہیں جن سے جلد کی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

آج ہم آپ کو کینو کے چھلکوں کے ایسے فوائد بتانے جارہے ہیں جن سے مستفید ہوکر آپ اپنی جلد کو حسین اور جازِب نظر بنا سکتے ہیں۔  تو آپ بھی جانیں اور اپنی جلد کو خوبصورت بنائیں۔

سردی اپنے ساتھ کینو کو بھی لاتی ہے ایسے میں کینو ضرور کھائیں لیکن ان کے چھلکوں کو نہ پھینکیں بلکہ انہیں خشک کرکے پیس لیں اور سارا سال استعمال کریں۔
سب سے پہلے کینو کے چھلکوں کو 2 سے 3 دن دھوپ میں خشک کرلیں۔پھر جب وہ سخت ہوجائیں تو انہیں پیس کر کسی جار میں محفوظ کر لیں۔ اس کے فوائد کیا کیا ہیں اب ہم آپ کو وہ بتانے جارہے ہیں۔

رنگت میں نکھار

ماہرین کے مطابق کینو کے چھلکوں کو دہی میں ملا کر اسے چہرے پر مساج کرنے اور 15 منٹ تک لگانے سے رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔

آئلی اسکن سے نجات

سب سے پہلے کینو کے چھلکوں میں انڈے کی سفیدی اور لیموں کے رس کے  چند قطرے ملائیں۔ اور پھر اسے چہرے پر لگا کر تقریباً 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اس کے بعد دھولیں جلد سے تیل غائب ہوجائے گا۔ اس عمل کو ہفتے میں ایک بار ضرور کریں۔

دانوں کا خاتمہ

دانوں کے خاتمے کے لئے کینو کے چھلکوں میں پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس کے بعد اس پیست کو اپنے چرے پر اپلائی کریں اور 15 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر پانی سے منہ دھو لیں۔

Read Comments