شائع 04 دسمبر 2017 12:58pm

بولی وڈ آئیکون ششی کپور انتقال کرگئے

بولی وڈ آئیکون ششی تھرور طویل عرصے تک بیمار رہنے کے بعد انتقال کرگئے ۔ انہوں نے ایک سو ساٹھ سے زائد فلموں میں کام کیا اور انہیں دفعہ قومی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کو دوہزار گیارہ میں پدما بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ جبکہ دوہزار پنرہ میں ان کو داداصاحب پھالکہ ایوارڈ دیا گیا۔

انہتر سالہ اداکار گزشتہ دو دہائیوں سے فلمی دنیا سے دور ہوگئے تھے۔ اور گزشتہ چند سالوں سے شدید بیمار تھے۔ ان کی بائی پاس سرجری بھی ہوئی تھی جبکہ چیسٹ انفیکشن کے سبب دوہزار چودہ میں بھی ان کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

ان کے ورثاء میں تین بچے شامل ہیں جن کے نام کنال ، سنجنا اور کرن کپور شامل ہیں۔

Read Comments