شائع 05 دسمبر 2017 02:53pm

لندن: ماڈل آف دی ایئر کا ایوارڈ برطانوی ماڈل کے نام

لندن:لندن میں  ہونے والی فیشن ایوارڈز 2017 کی تقریب میں فیشن انڈسٹری کے ٹاپ ماڈلز اورڈیزائنرزنے  ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے ۔ماڈل آف دی ایئرکا ایورڈ پچیس سالہ برطانوی ماڈل کے نام رہا۔

لندن کے  رائل البرٹ ہال میں  برطانوی فیشن انڈسٹری کے رنگ بکھر گئے جہاں  فیشن ایوارڈز 2017 کی تقریب منعقد کی گئی۔

انڈسٹری کے معروف ڈیزائنر ، ٹاپ ماڈلز اور مختلف شخصیات نےریڈ کارپٹ پر خوب رونقیں لگائیں۔

ایوارڈ کی تقریب میں فیشن انڈسٹری  میں نمایاں کردرا اداکرنے والوں کو  ایوارڈ ز سے نوازا گیا۔

برطانیہ کی پچیس سالہ ماڈل ایڈواایبےماڈل آف دی ایئر قرار پائیں۔

Read Comments