شائع 06 دسمبر 2017 01:13pm

ویرات کوہلی اور انوشکا کی شادی کی افواہ گرم

ممبئی :بھاتی کرکٹر ویرات کوہلی نے پہلے ہی سری لنکا کیخلاف سیریز سے قبل کھیل سے چھٹیاں لے رکھی ہیں ۔ تاہم اب خبریں گردش کررہی ہیں کہ کوہلی اور انوشکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان شادی آئندہ ہفتے اٹٰلی کے شہر ہوگی اور ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز  نو، دس اور گیارہ دسمبر سے ہوجائے گا۔

ادھر انوشکا کے ترجمان نے اس خبر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اس میں کسی طرح کی حقیقت نہیں ہے۔

اگرچہ کہ اس جوڑی کی جانب سے شادی کی تردید کی جارہی ہے لیکن اب بھارت میں دونوں کی شادی کی افواہیں زور پکڑ چکی ہیں۔ پہلے ہی کوہلی اپنے انوشکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کافی کھلے لفظوں میں بیان کرتے ہیں۔

حال ہی میں کوہلی نے ایک شو کے دوران انوشکا کو اپنی لئے لکی قرار دیا تھا۔ کوہلی نے بڑے دل کے ساتھ یہ بھی قبول کیا کہ پہلے ان کے پاس دماغ نہیں تھا۔جب سے انوشکا ان کی زندگی میں آئی ہیں انہوں نے انوشکا سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

ویرات نے مزید کہا کہ انوشکا نے ان کا اس وقت بھی ساتھ دیا ہے جب وہ اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور سے گزر رہے تھے۔ اور انوشکا نے ہی ان کا بھرپور ساتھ دیا تھا۔

Courtesy: timesofindia.com

Read Comments