ژوب:سیکیورٹی فورسزکاسرچ آپریشن،2 دہشتگردگرفتار

شائع 28 جنوری 2016 09:48am

ژوب :ژوب میں سیکیورٹی فورسز نے گوال کے علاقے میں سرچ آپریشن کرکے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ژوب کے پہاڑی علاقے گوال اسماعیل زئی میں سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے دونوں دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments