وفاقی وزیرداخلہ کی اسکول بند کرنے کی مخالفت

شائع 28 جنوری 2016 09:51am

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اسکول بند کرنے کی مخالفت کردی۔ انہوں نے صوبوں سے بھی تعلیمی ادارے کھولنے کی اپیل کردی ہے۔

پنجاب میں تمام ، خیبرپختونخوا اور سندھ میں وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش کی وفاقی وزیرداخلہ نے مخالفت کردی، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نے صاف کہہ دیا کہ چھوٹی موٹی دھمکیوں پر اسکولز بند کرنا مناسب نہیں ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے بتایا کہ انہوں نے وزیرکیڈ کو اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند کرنے سے صاف منع کردیا تھا۔

چوہدری نثار نے نے صوبوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اسکول بند نہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اقدامات اسکول کھول کر بھی کیے جا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ نے اسکولز بند نہ کرنے پر خیبرپختونخوا حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔

Read Comments