شائع 07 دسمبر 2017 09:54am

سردی میں کھانسی سے چھٹکارا صرف ایک چیز سے

سردیوں میں کھانسی ہونا ایک عام سا مسئلہ ہے، موسم کی تبدیلی کے وقت اس تکلیف کا سامنا تقریباً ہر دوسرے فرد کو رہتا ہے۔ لیکن اب پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو سردی میں کھانسی سے جان چھڑانے کا آسان اور مؤثر طریقہ بتانے جارہے ہیں۔

تو اگر آپ بھی کھانسی کا شکار ہیں تو کسی ڈاکٹر یا معالج کے پاس جانے سے قبل چاکلیٹ کو ضرور ٹرائی کرلیں۔ کیونکہ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاکلیٹ گلے کی خراش کو سکون پہنچانے میں شہد سے بھی زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔

تحقیق کے دوران محققین نے یہ اخذ کیا کہ چاکلیٹ میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو کھانسی کو روکنے میں روایتی ادویات کے مقابلے میں زیادہ مفید ہوتا ہے۔ اسی بناء پر چاکلیٹ کو استعمال کرنا شاید آپ کے لئے مفید بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

محققین نے یہ بھی کہا کہ جو بات ہم بتارہے ہیں شاید لوگ اس بات پر یقین نہ کریں لیکن برسوں کی تحقیق کے بعد ہم نے جو نتائج حاصل کئے ہیں وہ بالکل درست ہیں اور لوگوں کو کھانسی کی صورت میں اسے ضرور ٹرائی کرنا چاہیئے۔

Read Comments