شائع 08 دسمبر 2017 07:39am

نہار منہ لیموں اور شہد ملا پانی پئیں اور پھر کمال دیکھیں

شہد صحت کے لئے کتنا مفید ہے شاید آپ کو اس کا اندازہ نہ ہو لیکن مختلف طریقوں سے اس کو استعمال کرنے کے ان گنت فوائد ہیں۔ ماہرین کے مطابق شہد کو مختلف طریقوں سے استعمال کرکے بہت سی مختلف بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

آپ بھی جانیں کہ لیموں اور شہد کو پانی میں ملاکر پینے سے کن کن بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ یقین کریں آپ اس کے فوائد جان کر حیران رہ جائیں گے۔

نظامِ انہضام میں بہتری

روز صبح نہار منہ لیموں اور شہد ملا پانی پینے سے نظامِ ہاضمہ فعال ہوتا ہے ساتھ ہی یہ قبض اور گیس جیسے دیگر مسائل سے بھی چھٹکارا دلا دیتا ہے۔

وزن میں کمی

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اسمارٹ اور ہینڈسم نظر آئے لیکن آج بے شمار افراد موٹاپے کا شکار ہیں تو ایسے افراد جو اپنے وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں وہ اسے ضرور استعمال کریں نتائج کچھ دنوں میں ہی سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔

نزلہ، زکام اور معدے کے امراض سے بچاؤ

سردیوں میں اس کا استعمال لازمی کریں کیونکہ نہار منہ اسے پینے سے سارا دن آپ کا جسم گرم رہے گا جبکہ نزلہ اور زکام جیسی تنگ کردینے والی بیماریاں بھی آپ سے دور رہیں گی۔ اس کے علاوہ یہ معدے میں چکنائی اور تیزابیت جیسی شکایات کو بھی دور کردیتا ہے۔

جلد کی تازگی اور خوبصورتی میں اضافہ

جیسا کہ آپ جانتے ہی ہونگے لیموں اور شہد دونوں ہی خون کو صاف کرنے کا کام انجام دیتے ہیں ساتھ ہی جسم سے کیمیائی مادوں کے اخراج میں بھی مدد دیتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آپ کی جلد میں تازگی پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہے اور خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

Read Comments