ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کی شادی اٹلی کے شہر میلان میں 12 یا 18 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے۔ میگا ویڈنگ میں کنگ خان اور سچن ٹنڈولکر بھی شرکت کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہائی پروفائل شادی اٹلی کے شہرمیلان میں ہوگی۔
تقریب 12 یا 18 دسمبر کو ہوگی۔
شادی کیلئے ویرات کوہلی نے اپنے دو قریبی دوست کرکٹرز سچن ٹنڈولکر اور یووراج سنگھ کو دعوت دی ہے۔
جبکہ انوشکا کی وی وی آئی پی لسٹ میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ادیتہ چوپڑا شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا میں یہ بھی خبریں گردش کررہیں کہ کوہلی اور انوشکا کا ریسیپشن 21 یا 22 دسمبر کو ممبئی میں ہوگا۔
http://videos.aaj.tv/news-packages/2017-12-09/virat-kohli-and-anushka-sharma-to-get-married.html