بھارتی اداکارہ زائرا وسیم کو دوران پروازہراساں کردیا گیا۔طیارے میں بتیاں گل ہوکر آن ہوئیں تو زائرا کی سسکیاں گونج رہی تھیں۔
فلم دنگل کی اداکارہ زائرا وسیم کو ہراساں کرنے والے ملزم کوپولیس نے ممبئی میں اس کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے۔
فلم دنگل کی ریسلر زائرا وسیم کا روتے ہوئے سوشل میڈیا پیغام وائرل ہوگیا۔
زائرا کہتی ہیں کہ دہلی سے ممبئی جارہی تھی، طیارے میں کسی نے چھیڑچھاڑکردی۔
لیکن معاملہ یہیں پرختم نہیں ہوا۔طیارے کی لائٹیں کچھ دیر کیلئے بند ہوئیں توحد ہوگئی۔
زائرا کا کہنا تھا کہ مسافروں اور عملے میں سے کوئی بھی ان کی مدد کو نہیں آیا۔
واقعے کا مقدمہ تودرج ہوگیا ہےلیکن ساتھ ہی بھارت میں خواتین سے بدسلوکی کے بڑھتے واقعات پرنئی بحث بھی چھڑگئی ہے۔