Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:وزیرقانون پنجاب راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ شدید سردی کے باعث کیا جو درست ہے،وزیرداخلہ کا اختلاف جمہوریت کا حسن ہے۔لاہور میں سینئر صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے دھمکیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ شدید سردی کے باعث بند کیے گئے ہیں،وہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کی باتوں سے بھی اتفاق کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لے کر ہدایات جاری کی ہیں۔سرکاری اسکولوں کی سیکورٹی کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کررہی ہے تاہم پرائیویٹ اسکولوں کے سیکورٹی گارڈز کی تربیت کا کام بھی کیا جارہا ہے۔ وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ جو پرائیویٹ سکول چالیس ہزار روپے فی بچہ فیس لے رہے ہیں وہ بہتر سیکورٹی انتظامات بھی کرسکتے ہیں۔
لاہور:وزیرقانون پنجاب راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ شدید سردی کے باعث کیا جو درست ہے،وزیرداخلہ کا اختلاف جمہوریت کا حسن ہے۔
لاہور میں سینئر صحافیوں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے دھمکیوں کی وجہ سے نہیں بلکہ شدید سردی کے باعث بند کیے گئے ہیں،وہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کی باتوں سے بھی اتفاق کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لے کر ہدایات جاری کی ہیں۔سرکاری اسکولوں کی سیکورٹی کے اخراجات پنجاب حکومت برداشت کررہی ہے تاہم پرائیویٹ اسکولوں کے سیکورٹی گارڈز کی تربیت کا کام بھی کیا جارہا ہے۔
وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ جو پرائیویٹ سکول چالیس ہزار روپے فی بچہ فیس لے رہے ہیں وہ بہتر سیکورٹی انتظامات بھی کرسکتے ہیں۔