اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2017 09:17am

اپنے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے مذاق بننے والے 10 سلیبریٹیز

ہیئر اسٹائل کسی بھی شخص کی پرسنیلٹی پر ایک گہرا اثررکھتا ہے، اسی لئے ہر کاص و عام اس کا بے حد خیال رکھتا ہے تاکہ وہ لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرسکیں۔ لیکن کئی بار مشہور سلیبریٹیز سے ہیئر اسٹائل بنوانے میں بڑی غلطی ہوئی جس کی وجہ سے انہیں وعام کی جانب سے تنقید و مزاح کا سامنا کرنا پڑا۔

آج ہم آپ کو ان مشہور 10 سلیبریٹیز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہیں ان کے ہیئر کٹ کی وجہ سے عوام نے مذاق اور تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہاردیک پانڈیا

ہاردیک پانڈیا بھارت کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر ہیں۔ وہ اکثر مختلف اور انوکھے قسم کے ہیئر اسٹائلز اپناتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے متعدد بار ان کا مذاق بنایا جاچکا ہے۔

لوکیش راہول

لوکیش راہول نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کی حیثیت سے تو اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے لیکن اگر ہیئر اسٹائل کی بات کی جائے تو وہ بھی تنقید کا سامنا کرچکے ہیں۔

رنویر سنگھ

رنویر سنگھ روز بروز اپنے لُکس میں ایسی تبدیلیاں لاتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے انہیں پہچاننا بھی محال ہوجاتا ہے۔ انہیں بھی اپنے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے متعدد بار مزاح کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایم ایس دھونی

ایم ایس دھونی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان ثابت ہوئے لیکن آئی پی ایل کے ایک سیزن میں انہیں اپنے ہیئر اسٹائل کی وجہ سے بڑی تنقید کا سامنا رہا اور لوگ ان کا مذاق اڑاتے رہے۔

لالو پرساد یادیو

بھارت کے مشہور سیاست دان لالو پرساد کا ہیئر اسٹائل کبھی تبدیل نہیں ہوا۔ وہ اپنے بالوں سے بے حد پیار کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے کانوں پر سے بھی بال ساف نہیں کرتے۔ عوام اکثر و بیشتر ان کا بھی مذاق بناتی رہتی ہے۔

سلمان خان

تیرے نام مووی میں سلمان خان نے جو ہیئر اسٹائل اپنایا تھا وہ اس قدر وائرل ہوا کہ بھارت سمیت پاکستان میں بھی لاکھوں لڑکوں نے ان کی طرح بال سیٹ کروائے لیکن سلمان کا مذاق بھی خوب اڑا تھا۔

اکشے کمار

جب اکشے کمار نے اپنے بال بڑھائے تھے تو عوام نے ان کے لُک پر بہت تنقید کی اور خوب مذاق بھی بنایا۔

سنجے دت

سنجے دت نے گدی کی جانب دم کی طرح بالوں کو سیٹ کروایا اور یہی نہیں انہوں نے اسے نمایاں دکھانے کے لئے کلر بھی کروایا جس کے بعد مداحوں نے انہیں بھی نہ بخشا اور خوب مذاق بنایا۔

عالیہ بھٹ

گذشتہ دنوں عالیہ بھٹ کے ہیئر اسٹائل کو بھی بے حد تنقید سہنا پڑی۔ انہوں نے کٹورا کٹ بال کٹوالئے تھے۔

آندرے رسل

آندرے رسل ایک بہت ہی ایکسائٹنگ پلیئر ہیں کبھی وہ ڈانس مووز کرکے مداحوں کا دل جیتتے ہیں تو کبھی چھکے چوکوں کی برسات کرکے لیکن ان کے ہیئر اسٹائلز بھی اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

Read Comments