شائع 11 دسمبر 2017 10:23am

خواجہ سرا کا کردار نبھانے والے 7 مشہور اداکار

معاشرے کی دو عام جنس مرد اور عورت ہیں لیکن یہیں ایک تیسری جنس بھی پائی جاتی ہے جسے عام الفاظ میں خواجہ سرا کہا جاتا ہے۔ انہیں سماج میں ہمیشہ نیچا سمجھا جاتا ہے اور ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ جبکہ ہمیں ایسا بالکل بھی نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ وہ بھی اسی رب کی مخلوق ہیں۔

آج ہم آپ کو ان مشہور اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے ایک متنازعہ اور لوگوں کی جانب سے مذاق اڑائے جانے والے خواجہ سرا کے کردار کو نبھایا اور خوب داد سمیٹیں۔

اُجوَل چوڑا

اُجوَل چوپڑا نے سب سے پہلے خواجہ سرا کا کردار 'ایک چابی ہے پڑوس میں' ڈرامے میں انجام دیا جسے مداحون کی جانب بے حد پسند کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے یہی کردار 'گلال' میں بھی نبھایا۔

راجیش کھیرا

راجیش انڈین ٹیلیویژن انڈسٹری کا جانا پہچانا چہرہ ہیں۔ انہوں نے بھی کلرز ٹی وی کے ایک ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار نبھایا۔

روبینا ڈیلائک

حالیہ دنوں روبینا اپنی شاندار کارکردگی کے باعث انڈین ٹی وی پر چھائی ہوئی ہیں۔ وہ اپنے ایک ڈرامے میں تیسری جنس کا کردار نبھا رہی ہیں۔

امیت دولاوت

امیت نے بے شمار شوز میں کام کیا۔ ان میں سے ایک شو میں انہوں نے خواجہ سرا کا کردار نبھایا۔

دھروو بھنڈاری

دھروو نے رکت سمبندھ میں خواجہ سرا کا کردار نبھایا۔

ویشواجیت پرادھان

ویشواجیت بولی وڈ کا جانا پہچانا نام ہیں انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے شو 'ایک بوند عشق' میں خواجہ سرا کا کردار ادا کیا۔

مرلی شرما

مرلی شرما سالوں سے بولی وڈ انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ انہوں نے زی ٹی وی کے ایک ڈرامے 'رشتے' میں خواج سرا کا کردار نبھایا۔

Thanks to viral.laughingcolours

Read Comments