Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباسد:ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے بھارت بے بنیاد الزامات کی بجائے تعاون کی پالیسی اپنائے،عالمی طاقتیں بھارت کو اسلحہ فروخت کرتے وقت خطے کے اسٹریٹجک استحکام کو مدنظر رکھیں۔ترجمان دفترخارجہ نے بریفنگ کے دوران توقع ظاہر کی کہ افغان مفاہمتی عمل پر اسلام آباد میں چھ فروری کو ہونے والے اجلاس میں تمام امور زیر غور آئیں گے۔ فرانسیسی صدر کے دورہ بھارت کے بعد مشترکہ بیان پر پوچھے گئے ایک سوال پرترجمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے،بھارت کو اسلحہ بیچنے والے خطے کے اسٹریٹیجک استحکام کومدنظررکھیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ اہداف کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ایران اور سعودی عرب کے درمیان پاکستان کی ثالثی پرایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ کے بیان پرمبنی ایک میڈیا رپورٹ پروہ کوئی جواب نہیں دیں گے۔
اسلام آباسد:ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے بھارت بے بنیاد الزامات کی بجائے تعاون کی پالیسی اپنائے،عالمی طاقتیں بھارت کو اسلحہ فروخت کرتے وقت خطے کے اسٹریٹجک استحکام کو مدنظر رکھیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے بریفنگ کے دوران توقع ظاہر کی کہ افغان مفاہمتی عمل پر اسلام آباد میں چھ فروری کو ہونے والے اجلاس میں تمام امور زیر غور آئیں گے۔
فرانسیسی صدر کے دورہ بھارت کے بعد مشترکہ بیان پر پوچھے گئے ایک سوال پرترجمان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے،بھارت کو اسلحہ بیچنے والے خطے کے اسٹریٹیجک استحکام کومدنظررکھیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ اہداف کے حصول تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ایران اور سعودی عرب کے درمیان پاکستان کی ثالثی پرایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ کے بیان پرمبنی ایک میڈیا رپورٹ پروہ کوئی جواب نہیں دیں گے۔