باہوبلی ٹو میں اداکاری کے لئے کس نے کتنا معاوضہ لیا؟
باہوبلی ٹو نے بھارتی سینما انڈسٹری کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے، اب تک یہ فلم ہزار کروڑ سے بھی زیادہ کا بزنس کرچکی ہے۔ لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ شاندار کردار نبھانے والے اداکاروں نے کتنا معاوضہ لیا؟ شاید آپ نہ جانتے ہوں اسی لئے آج ہم آپ کو یہی بتانے جارہے ہیں کہ کس کردار نے کتنا معاوضہ لیا۔ کٹپّا باہوبلی ٹو میں کٹپّا کا شاندار کردار نبھانے والے ستھیاراج نے بھی کمال اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے اس شاندار کردار کو نبھانے کے لئے 2 کروڑ روپے کا بھاری معاوضہ لیا۔ شیوگامی شیوگامی کا کردار نبھانے والی اداکارہ رامیا کرشنا نے بھی کمال کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی راج ماتا کو ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا۔ دیوسینا فلم میں امریندر باہوبلی کی بیوی کا کردار نبھانے والی انوشکا شیٹی کو فلم میں اداکاری کے 5 کروڑ روپے دیئے گئے۔ اونتِکا تمنا بھاٹیا نے اس فلم میں اونتکا کا کردار ادا کیا جس کے لئے انہیں بھی 5 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا۔ رانا ڈگوبتی رانا کو اس فلم کی کامیابی کا کلیدی کردار مانا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ رانا کے کردار کے لئے بھلّلا دیو نے 15 کروڑ روپے کی بھاری رقم وصول کی۔ باہوبلی اپنی لاجواب اداکاری سے فلم کو 1000 کروڑ کلب میں پہلی بار پہچانے والے اداکار پربھاس نے 25 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔ Thanks to theemergingindia