شائع 12 دسمبر 2017 11:42am

غیرقانونی حرکات کی وجہ سے جیل جانے والی بولی وڈ اداکارائیں

جب کوئی شخص شہرت کی بلندیوں کو چھوتا ہے تو وہ یہ سمجھنے لگتا ہے میں کچھ بھی کرلوں، کوئی میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ لیکن جب قانون حرکت میں آتا ہے تو وہ یہ نہیں دیکھتا کون ہے اور کیا ہے؟

آج ہم آپ کو بولی وڈ کی ان اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو غیر قانونی حرکات کی وجہ سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے جا پہنچیں۔

سونالی بیندرے

انہوں نے ایک میگزین کے لئے شوٹ کروایا جس میں ہندو مذہب کی توہین کی گئی جس کے وجہ سے انہیں گرفتار کرکے جیل میں بند کیا گیا اور 12000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ثناء خان

ثناء خان ایک عورت کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر جیل کی ہوا کھا چکی ہیں۔ وہ اس جرم میں اکیلی نہیں تھیں بلکہ ان کا بوائے فرینڈ اور نوکر بھی اس جرم میں شامل تھے۔

مونیکا بیدی

مونیکا بیدی نے ایک گینگسٹر ابو سلیم سے شادی کی۔ وہ جعلی دستاویزات کی بدولت پرتگال چلی گئیں جہاں پولیس سے نہ بچ سکیں اور گرفتار ہوکر جیل چلی گئیں۔

مدھوبالا

ماضی کی مشہور و معروف اداکارہ مدھوبالا بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے جاچکی ہیں۔ انہیں بی آر چوپڑا سے کیا گیا معاہدہ پورا نہ کرنے کی وجہ سے جیل کی ہوا کھانا پڑی۔

شویتا پرساد باسو

سال 2014 میں شویتا باسو غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پائی گئیں جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا تاہم انہیں دو ماہ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

ممتا کُلکرنی

ممتا اپنے کیریئر کے دوران اکثر ہی تنازعات کا شکار رہتی تھیں انہیں منشیات فروشی کے الزام کی وجہ سے جیل جانا پڑا۔

Thanks to entertales

Read Comments