شائع 28 جنوری 2016 02:08pm

آنجہانی مائیکل جیکسن کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کی تیاریاں

لندن:آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ڈرامے میں مائیکل جیکسن کا کردار سفید فام اداکار جوزف ادا کریں گے۔

پاپ موسیقی کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کی چھوٹی اسکرین پر زندگی کی عکاسی کی جارہی ۔ مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی پہلے ڈرامے الزبتھ مائیکل اینڈ مارلن کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

ڈرامے میں مائیکل جیکسن کا کردار نبھائیں گے سفید فام اداکار جوزف فی نیس۔تیس منٹ کا ڈرامہ مائیکل جیکسن کے دو ہزار ایک کے روڈ ٹرپ کنسرٹ پر مبنی ہے۔دوہزار ایک میں مائیکل جیکسن نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں کنسرٹ کرکے شائقین کو خوب محظوظ کیا تھا۔

الزبتھ مائیکل اینڈ مارلن ڈرامہ دوہزار سولہ میں برطانوی اسکائی آرٹ چینل پر نشر کیا جائے گا۔

Read Comments