بولی وڈ کا سہانا ماضی یونیک تصاویر میں
جب آپ اپنی پرانی تصاویر دیکھتے ہوں گے تو اس سے جڑی کئی خوبصورت یادیں سامنے آتی ہوں گی۔ عموماً لوگ اگر اداس بھی ہوں تو انہیں ماضی کی تصاویر دکھا دی جائیں تو ان کا موڈ کافی حد تک ٹھیک ہوجاتا ہے اور وہ اٌنے غم بھلا کر پرانی یادوں میں کھو سے جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بولی وڈ کے سہانے ماضی کی تصاویر دکھانے جاہے ہیں۔ ہمیں امید ہے آپ کو بھی یہ تصاویر ضرور پسند آئیں گی۔ بولی وڈ کی پہلی فیملی امیتابھ اور جیا بچن اپنے دونوں بچوں شویتا اور ابھیشیک بچن کے ہمراہ۔ یہ اب بھی بولی وڈ کی کامیاب فیملیوں میں شمار کی جاتی ہے۔ ماڈلنگ کے دن یہ تصویر بپاشا باسو کے ماڈلنگ کے زمانے کی ہے جب سے اب تک ان میں کوئی خاص تبدیلی مرتب نہیں ہوئی ہے۔ فلم کے سیٹ پر یہ تصویر اور دوستی بہت ہی پرانی ہیں فرح خان اور سنجے لیلا بھنسالی فلم 1942 کے سیٹ پر پوزنگ کرتے ہوئے۔ بیسٹ بڈیز جب سے لے کر اب تک دونوں کے تعلقات پر آنچ تک نہیں آئی ہے۔ کافی پرانی کیا آپ کو یاد ہے سلمان خان کب گنجے ہوئے تھے؟ نہیں نا۔۔ اس تصویر میں ہریتک روشن بھی ہیں۔ بیش قیمتی اپنے دور کے دونوں عظیم ستارے اوم پوری اور نصیر الدین شاہ۔ رنبیر اور ردھیما کے اسکول کے دنوں کی تصویر نیتو سنگھ اپنے بچوں رنبیر اور ردھیما کپور کے ساتھ مسکراتے ہوئے۔ نو بیاہتا جوڑا رشی کپور اور نیتو سنگھ کی شادی کی تصویر جس میں دیو آنند بھی کھڑے نظر آرہے ہیں۔ سلمان خان نواز الدین کی مووی سے قبل سلمان خان اپنے والد کے ہمراہ یہاں آچکے ہیں۔ ستتّر کی دہائی کے سپر اسٹارز 70 کی دہائی میں یہ تینوں بولی وڈ پر راج کرتے تھے اس تصویر میں آپ امیتابھ بچن، ونود کھنّا اور شتروگھن سنہا کو دیکھ سکتے ہیں۔ بہترین دوست