اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2017 08:16am

ایشزکاتیسراٹیسٹ:برطانوی اخبار کا سٹے بازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ

لندن :برطانوی اخبار نےایشزسیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سٹے بازی کی کوشش ناکام بنانےکادعویٰ کیا ہے۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق ،جمعرات کو 2بھارتی سٹے بازوں نے پرتھ میں جاری ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کےدوران اسپاٹ فکسنگ کی کوشش کرنے والے 2بھارتی سٹے بازوں کو بےنقاب کردیا گیا۔

بھارتی سٹے باز صوبرجوبن اور پریانک سکسینا نے اسپاٹ فکسنگ کیلئے 1لاکھ 40ہزارپاؤنڈز طلب کئے۔

سٹے بازوں نےکہا کہ کھلاڑی ہمارے اشاروں پر ناچتے ہیں،میچ سے پہلے بتائیں گے   کہ کس اوورمیں کتنے رنز بنیں گے، ہماری معلومات پر رقم لگاؤ البتہ شرط کی رقم بھارت میں جمع کرانا ہوگی۔

اخبارکا کہنا ہے کہ یہ انکشافات  دبئی اور نئی دلی میں 4ماہ کےدوران کی گئی تحقیقات کی بنیادپرکئے گئے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا اورانگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دونوں بورڈزکا کہنا ہے کہ الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اوران کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہےکہ کرپشن سےمتعلق تمام الزامات کوانتہائی سنجیدگی سے لیتےہیں۔

برطانوی اخبارکی جانب سے تحقیقاتی مواد فراہم کیا گیا ہےتاہم  پرتھ ٹیسٹ فکسڈ کرنےکےشواہد نہیں ملے۔

Read Comments