شائع 14 دسمبر 2017 09:36am

بولی وڈ کی 10 محبتیں جو کبھی شادی میں نہ بدل سکیں

کسی عام فرد کی طرح بولی وڈ کے سپر اسٹار بھی محبت کا شکار ہوئے لیکن کبھی یہ کامیاب رہیں تو کبھی ناکام ثابت ہوئیں۔ عموماً ہر شخص ہی زندگی میں ایک بار محبت میں ضرور گرفتار ہوتا ہے جس کی وجہ سے احساسات میں تبدیلی آجاتی ہے۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کے ان ورسیٹائل اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے محبت تو کی لیکن انجام انتہائی افسوسناک رہا اور نتیجہ بریک اپ کی صورت میں ہوا۔

سلمان خان اور سنگیتا بجلانی

سلمان خان شادی کب کریں گے؟ آج تک یہ ایک ملین ڈالر کا سوال ہے لیکن نوّے کی دہائی میں سلمان اور سنگیتا ایک سیریئس رشتے میں منسلک تھے یہاں تک کہ شادی کی تاریخ بھی فکس ہوگئی تھی مگر اچانک دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں۔ سنگیتا نے سلمان خان کے اوپر دھوکا دہی کا الزام لگایا۔

نیل نتین مکیش اور پریانکا بھاٹیا

یہ دونوں اداکار ایک دوسرے کے ساتھ تقریباً دو سال تک ڈیٹنگ کرتے رہے جس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ دونوں نے علیحدگی کی وجہ آج تک پبلک نہیں کی۔

شلپا شندے اور رومت راج

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی انگوری بھابھی سب ہی کی فیورٹ ہیں۔ شلپا اور رومت 2009 میں شادی کے بندھن میں بندھنے ہی والے تھے کہ آخری لمحات میں کچھ وجوہات کی بناء پر شادی نہ ہوئی۔

کرن سنگھ گروور اور برکھا بشٹ سین گپتا

کرن کے افیئرز کی لسٹ بہت طویل ہے، ٹی وی پلیٹ فارم پر جینیفر ونگٹ، نکول الویرس اور شردھا نگھم جیسے نام کرن کے ساتھ گردش کرتے رہے۔

ساجد خان اور گوہر خان

یہ ایک حیران کن خبر تو ہے مگر دونوں کے وکیپیڈیا پر یہ بات درج ہے۔ دونوں ہی شہرت حاصل کرنے سے قبل منگنی کر چکے تھے تاہم یہ دونوں بھی ایک نہ ہوسکے۔

ابھیشیک بچن اور کرشمہ کپور

رپورٹس کے مطابق شویتا کی شادی کے وقت ان دونوں میں علیحدگی ہوئی کیونکہ اس سے قبل کئی سالوں سے ڈیٹنگ کررہے تھے۔ دونوں نے اپنی منگنی کا اعلان امیتابھ بچن کی سالگرہ کے موقع پر کیا تاہم دو مہینے بعد ہی کینسل ہوگئی۔

شلپا شیٹھی اور اکشے کمار

شلپا اور اکشے کی آن اسکرین کیمسٹری بھی لاجواب تھی ان دونوں نے کچھ نہایت شاندار سینز فلمائے ہیں۔ان کے رشتے کے بارے میں بھی اکثر خبریں گرم رہتی تھیں لیکن جب شلپا کو پتا چلا کہ اکشے کا رجحان ٹوئنکل کھنّا کی جانب منتشر ہوگیا ہے تو انہوں نے راستے سے ہٹنے میں عافیت جانی۔

کرشما تنّا اور اوپین پٹیل

نچ بلیے کئی جوڑوں میں قربت کا باعث بنا کرشمہ اور اوپین بھی دونوں کے نزدیک آئے اور منگنی کا اعلان بھی کردیا تاہم بعد ازاں دونوں میں علیحدگی ہوئی جس کی وجہ سے مداح بھی مایوس ہوگئے۔

وویک اوبرائے اور گرپریت گِل

وویک اور گرپریت اس وقت پیار میں گرفتار ہوئے جب وویک نے شوبز میں قدم بھی نہ رکھا تھا۔ تاہم ان کے شوبز میں قدم رکھتے ہی مصروف ہوجانے کی وجہ سے ان کے راستے جدا ہوگئے۔

اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن

مشہور و معروف گانے 'ٹپ ٹپ برسا پانی' میں اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن کی  کیمسٹری نے کروڑوں لوگوں کے دل جیتے۔ 1994 میں فلم 'مہرا' کے سیٹس پر ان دونوں کے تعلقات عروج پر تھے لیکن جب روینہ کو اکشے کے متعدد افیئرز کے بارے میں پتا چلا تو انہوں نے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

Thanks to entertales

Read Comments