شائع 14 دسمبر 2017 02:50pm

یہ دھوم مچانے والا پاکستانی کون ؟ پہچانیئے

یہ معروف گوکار اور اداکار علی ظفر کی بچپن کی تصویر ہے ۔ موسیقاری کے شعبے میں قدم رکھنے سے قبل انہوں نے شوبز میں ڈرامے سے قدم رکھا ان کو شہرت اپنی البم حقہ پانی میں گانے چھنو سے ملی ۔

انہوں نے اپنی دوسری البم مستی دوہزار چھ میں جاری کی اور اس میں دیکھا نامی گانے کی ویڈیو کو پاکستان کا سب سے مہنگا گانے ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ گانے میں ریما، میرا اور آمنہ حق نے کردار نبھایا تھا۔

اس گانے کو ہالی وڈ کی فلموں میں بھی شامل کیے جانے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کو فلم وال اسٹریٹ: منی نیور سلیپ میں شامل کیا گیا تھا جوکہ دسمبر دو ہزار دس میں جاری ہوئی۔

وہ پاکستان کے چوتھے گلوکار ہیں جن کے کسی گانے کو ہالی وڈ کی کسی فلم میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلے نصرت فتح علی، اسٹرنگز، عاطف اسلم کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے۔

وہ بالی وڈ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے دوہزار دس میں جاری بولی وڈ فلم تیرے بن لادن میں پاکستانی صحافی کا مرکزی کردار بھی نبھایا تھا اور اس فلم نے باکس آفس پر کافی کامیابی بھی حاصل کی۔ وہ بولی وڈ فلم ، میرے برادر کی دلہن، لندن پیرس نیویارک میں بھی اہم کردار نبھاچکے ہیں۔

وہ بھارت میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور اسٹارڈسٹ ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

Read Comments