وزیراعظم نوازشریف 2 روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

شائع 12 دسمبر 2015 09:02am

اسلام آباد:وزیراعظم محمد نواز شریف ترکمانستان کے دو روزہ دورے پر اشک آباد پہنچ گئے ،ترکمانستان کی خودمختاری کی سالگرہ میں شریک ہونگے۔کل تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ترکمانستان کے صدر قربان علی کی دعوت پر وزیراعظم محمد نواز شریف ترکمانستان کے دارلحکومت اشک آباد پہنچ گئے۔ ہوائی اڈے پر ترکمانستان کے نائب وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا ۔
وزیرا عظم نواز شریف کو بچوں نے گلدستہ اور روایتی میٹھا نان پیش کیا ، وزیراعظم اپنے دو روزہ دورے میں ترکمانستان کی بیس ویں سالگرہ کی تقریب اور اشک آباد میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ نواز شریف تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے، اس منصوبے سے پاکستان کو تیرہ سو پچیس ملین کیوبک فیٹ گیس حاصل ہوگی جس سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

Read Comments