Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی، تاہم ایم کیو ایم کے مطابق واسع جلیل رینجرز افسران سے ملاقات کے لیے ہیڈ کوارٹرز گئے تھے۔ذرائع کے مطابق رینجرز حکام کی جانب سے آج دوپہر رینجرز ہیڈکوارٹرز طلب کیا گیا اور ان سے بعض معاملات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کے مطابق رینجرز کے ہاتھوں گرفتار باعث ملزمان نے سابق ٹاون ناظم گلشن اقبال واسع جلیل کے حوالے سے بلواسطہ انکشافات کئے ہیں جس پر واضح جلیل کو طلب کرکے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ واسع جلیل ایم کیو ایم کے اہم رہنما اور نامزد چیئرمین ڈسٹرکٹ ایسٹ ہیں اور وہ رینجر حکام سے ملاقات کئے رینجرز ہیڈکوارٹرز گئے تھے۔
کراچی:رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی، تاہم ایم کیو ایم کے مطابق واسع جلیل رینجرز افسران سے ملاقات کے لیے ہیڈ کوارٹرز گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق رینجرز حکام کی جانب سے آج دوپہر رینجرز ہیڈکوارٹرز طلب کیا گیا اور ان سے بعض معاملات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔ذرائع کے مطابق رینجرز کے ہاتھوں گرفتار باعث ملزمان نے سابق ٹاون ناظم گلشن اقبال واسع جلیل کے حوالے سے بلواسطہ انکشافات کئے ہیں جس پر واضح جلیل کو طلب کرکے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
دوسری جانب ایم کیو ایم ترجمان کا کہنا ہے کہ واسع جلیل ایم کیو ایم کے اہم رہنما اور نامزد چیئرمین ڈسٹرکٹ ایسٹ ہیں اور وہ رینجر حکام سے ملاقات کئے رینجرز ہیڈکوارٹرز گئے تھے۔