کوئٹہ میں فائرنگ سے چار پولیس اہلکار جاں بحق

شائع 28 جنوری 2016 04:54pm

کوئٹہ:کوئٹہ میں منیر مینگل روڈ پر فائرنگ سے چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے،پولیس اور ایف سی نے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے اڑتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

کوئٹہ میں سریاب روڈ سے ملحقہ منیر مینگل روڈ پر مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالنافع ، حیات اللہ، محمد اسماعیل اور محمد صادق شہید ہوگئے۔ایس ایس پی آپریشن عبدالوحید خٹک کا کہنا تھا کہ چار مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا،حملہ آوروں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران اڑتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔پنجگور کے علاقے پروم میں ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد سمیت ایمونیشن برآمد کرلیا۔

Read Comments