Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پی آئی اے ملازمین کی جانب سے پنجاب بھر میں تیسرے روز بھی دفاتر کی تالہ بندی کی گئی۔ ملازمین کا کہنا ہے اگر حکومت نے دو فروری تک مجوزہ نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو فلائٹ آپریشنز بند کر دیں گے۔پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفاتر اور گارگو سمیت دیگر سروسز آج تیسرے روز بھی معطل رہیں جس کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی ہوئی۔ لاہور ڈسٹرکٹ سیلز آفس کے احاطے میں پی آئی اے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی دفاتر کی تالہ بندی اور مظاہرے کئے گئے۔ پی آی اے ملازمین کی جائنٹ ایکشن کیمٹی کے راہنماوں کا کہنا ہے کہ چیرمین پی آئی آے نے ان سے رابطہ کیا ہے مگر وہ بے اختیار ہیں۔ اگر نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو وہ فلائٹ آپریشنز بند کرنے کا آپشن استعمال کریں گے۔مسافروں کی مشکلات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ائرپورٹ پر ٹکٹ کاونٹر کھلے ہیں، مسافر ٹریول ایجنٹوں کے علاوہ آن لائن جا کر بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔جائنٹ ایکشن کمیٹی کے راہنماوں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو دوسرے مرحلے میں فلائٹ آپریشن بند کر دیں گے۔
لاہور:پی آئی اے ملازمین کی جانب سے پنجاب بھر میں تیسرے روز بھی دفاتر کی تالہ بندی کی گئی۔ ملازمین کا کہنا ہے اگر حکومت نے دو فروری تک مجوزہ نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا تو فلائٹ آپریشنز بند کر دیں گے۔
پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے خلاف لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفاتر اور گارگو سمیت دیگر سروسز آج تیسرے روز بھی معطل رہیں جس کے باعث مسافروں کو سخت پریشانی ہوئی۔ لاہور ڈسٹرکٹ سیلز آفس کے احاطے میں پی آئی اے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بھی دفاتر کی تالہ بندی اور مظاہرے کئے گئے۔
پی آی اے ملازمین کی جائنٹ ایکشن کیمٹی کے راہنماوں کا کہنا ہے کہ چیرمین پی آئی آے نے ان سے رابطہ کیا ہے مگر وہ بے اختیار ہیں۔ اگر نجکاری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو وہ فلائٹ آپریشنز بند کرنے کا آپشن استعمال کریں گے۔
مسافروں کی مشکلات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ائرپورٹ پر ٹکٹ کاونٹر کھلے ہیں، مسافر ٹریول ایجنٹوں کے علاوہ آن لائن جا کر بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
جائنٹ ایکشن کمیٹی کے راہنماوں نے حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو دوسرے مرحلے میں فلائٹ آپریشن بند کر دیں گے۔