فلم 'سوریاوَنشم' میں امیتابھ کے بیٹے کا کردار نبھانے والا بچہ اب کیسا دکھتا ہے؟
اگر آپ نے فلم 'سوریاوَنشم دیکھی ہوگی تو آپ کو یہ بچہ ضرور یاد ہوگا کیونکہ فلم میں اس بچے نے امیتابھ کے بیٹے کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر ہِٹ تو نہیں رہی تاہم دلچسپ کہانی کی بدولت اسے لوگوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔ آج ہم آپ کو اسی خوش قسمت بچے کا حال دکھانے جارہے ہیں جسے چھوٹی سی عمر میں امیتابھ بچن جیسے میگا اسٹار کے ساتھ اداکاری کرنے کا موقع ملا۔ اب 18 سال کا طویل عرصہ گزر چکا ہے اور اس بچے میں بھی مکمل تبدیلی آگئی ہے۔ اس بچے کا نام آنندا وردھن ہے اور اب باقاعدہ ایک مرکزی ہیرو کے طور پر تامل فلموں میں انٹری مار چکے ہیں۔ انہوں نے محض 5 برس کی عمر میں امیتابھ بچن کے ساتھ اداکاری کی تھی۔ اب وہ کئی تامل فلموں میں مرکزی اداکار کے طور پر اداکاری کرچکے ہیں۔ ان کی کچھ حالیہ تصاویر ملاحظہ کریں۔ Thanks to wittyfeed