شائع 16 دسمبر 2017 10:10am

تیس سال سے بھی کم عمر میں دنیا چھوڑ جانے والی مشہور بھارتی اداکارائیں

موت زندگی کی ایک ایسی حقیقت ہے جس کو کبھی جھٹلایا نہیں جاسکتا کیونکہ ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ تاہم اس میں کوئی عمر کی قید اور گنجائش نہیں ہوتی جب وقت آتا ہے تو انسان کو جانا ہی پڑتا ہے۔

آج ہم آپ کو بھارت کی ان 10 مشہور اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے 30 سال سے بھی کم یا اس کے آس پاس عمر میں دنیا کو چھوڑ دیا۔

سوندریا

سوندریا رگھو بھارتی تامل اور بولی انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ تھیں۔ انہوں نے متعدد تامل فلموں کے ساتھ امیتابھ بچن کے مخالف فلم 'سوریا ونشم' میں کام کیا۔ وہ 2004 میں الیکشن کمپین کے دوران پلین کریش میں جاں بحق ہوئیں۔

ترونی سچدیو

ترونی سچدیو بھارت کی مشہور و معروف چائلڈ آرٹسٹ اور ماڈل تھیں۔ انہوں نے امیتابھ بچن کی فلم 'پا' میں بھی اداکاری کی۔ وہ 1998 میں پیدا ہوئیں اور 2012 میں نیپال پلیش کریش میں جاں بحق ہوئیں، ان کی عمر محض 14 برس تھی۔

جیا خان

جیا خان کا اصل نام نفیسہ رضوی خان تھا وہ 1988 میں نیویارک سٹی یو ایس میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے عامر خان کی فلم 'گھجنی' میں بھی اداکاری کی۔ 3 جون 2013 کو وہ ممبئی کے اپنے گھر میں پنکھے لے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ ان کی موت کی خبر نے سب کو حیران کردیا۔

پرتیوشا بینرجی

پرتیوشا بینرجی بھارتی ٹیلیویژن اور ریالٹی شوز کی جانی مانی شخصیت تھیں۔ انہوں نے ایک ٹی وی شو 'بالیکا ودھو' کے ذریعے اپنی پہچان بنائی جس کے بعد انہوں نے 'جھلک دکھلاجا 5'، 'بگ باس 7' اور 'پاور کپل' میں بھی شرکت کی۔ وہ گذشتہ برس یکم اپریل کو اپنے ممبئی کے اپارٹمنٹ میں لٹکی ہوئی پائی گئیں۔

نفیسہ جوزف

نفیسہ جوزف بھارت کی خوبرو ماڈل تھیں، وہ 1997 میں 'فمینیا مس انڈیا یونیورس' کا ٹائٹل بھی اپنے نام کرچکی تھیں۔ انہوں نے بھی ورسووَا میں خود کو پھانسی لگالی۔

دیویا بھارتی

نائینٹیز میں شہرت کی تمام منزلوں کی عبور کرتی نوجوان اداکارہ دیویا بھارتی نے 5 اپریل 1993 کو پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ جب وہ اس دنیا سے رخصت ہوئیں تو اس وقت ان کی عمر محض 19 سال تھی۔ انہوں نے تقریبا 14 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

بدیشہ بیزبارواہ


حال ہی ریلیز ہوئی فلم “جگا جاسوس” میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ بدیشہ بیزباروا نے بھی خودکشی کرلی۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر مردہ حلات میں پائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق انہیں اپنی شادی شدہ زندگی میں کافی مشکلات کا سامنا تھا۔

Read Comments