پاک فوج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی،آرمی چیف

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2016 07:13am

حیدرآباد:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔ قوم نے جب بھی پکارا پاک فوج نے لبیک کہے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حیدر آباد گیریژن اور سندھ رجمنٹل سینٹر کا دورہ کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل نے فوجی افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی بھی کی۔

اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا پاک فوج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔ قوم نے جب بھی پکارا پاک فوج لبیک کہے گی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مادر وطن کا تحفظ ہو یا قدرتی آفات پاک فوج ہر جگہ پیش پیش ہوگی۔ آرمی چیف نے فوجی افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

Read Comments