Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی جان داد زخمی ہو گئے، اسپشل پولیس یونٹ نے پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔پشاور میں دہشتگردی کی ایک اور واردات،تھانہ فقیر آباد کے علاقے قاضی کلے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی جان داد زخمی ہو گئے،زخمی ڈی ایس پی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ادھر اسپیشل پولیس یونٹ نے حسن گڑھی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیو ٹیموں پر حملوں سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث دہشتگرد ابراہیم کو گرفتار کر لیا، دہشتگرد کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔