کراچی :لانڈھی جیل میں رینجرز کا مبینہ آپریشن

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2016 05:49am

کراچی :کراچی کے لانڈھی جیل میں رینجرز کے آپر یشن کے دوران پوچھ گچھ کا عمل چھ گھنٹے تک جاری رہا۔ اس دوران جیل انتظامیہ اور افسران کو مخصوص بیرکوں میں بھی داخلے پر پابندی لگادی گئی۔

لانڈھی جیل کراچی میں رینجرز کی بھاری نفری اچانک پہنچی اور جیل میں آپریشن کیااس دوران جیل کو مکمل طور پر بند کردیا گیا،جیل میں کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں سے رینجرز نے تفتیش کی۔ آپریشن یہ کا عمل چھ گھنٹے سے زائد تک جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے شہر قائد میں ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر جیل میں قید انتہائی مطلوب دہشتگردوں سے معلومات حاصل کی گئیںرینجرز کے انٹیلی جنس افسران نے شہر میں موجود دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ناکام بنانے کے لیے جیل میں قید دہشتگردوں سے پوچھ گچھ کی۔

ذرائع کا کہنا ہے رینجرز کی کارروائی کے حوالے سے جیل انتظامیہ کو بھی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔کارروائی اور پوچھ گچھ کے عمل کے دوران جیل انتظامیہ اور افسران کا بھی خصوصی بیرکوں میں داخلہ ممنوعہ کردیاگیا۔ انکے موبائل فون بھی بند کرادیئے گئے تھے۔

رینجرز آپر یشن کے دوران قیدیوں کی رہائی اور ملاقات کا عمل تاخیر کا شکار رہا جس کی وجہ سے جیل پہنچنے والے لوگوں کے لیے مشکلات کا سامنا رہا۔

Read Comments