یہ کس فلم اسٹار کی تصویر ہے؟ پہچانیئے
یہ تصویر بولی وڈ میں شہنشاہ کی حیثیت سے پہچانے جانے والے سپر اسٹار امیتابھ بچن کی ہے۔ انہییں انیس سو ستر میں شہرت فلم زنجیر، دیوار اور شعلے سے ملی اور ان کو بولی وڈ میں ہی اینگری ینگ مین کے خطاب سے بھی نوازا گیا۔
اب تک امیتابھ گزشتہ پانچ دہائیوں میں ایک سو پچاس فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔ انہیں اب تک اکتالیس فلم فیئر ایوارڈز میں نامزدگیاں ملی ہیں جن میں سے یہ پندرہ مرتبہ اسکو جیتنے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔
اسکے علاوہ وہ ٹیلی ویژن پر میزبان کے فرائض بھی سرانجام دیتے ہیں ۔ انہوں نے مشہور پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی میں بھی میزبانی کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔
امیتابھ کو ان کی فنکاری کے شعبے میں خدمات کے اعزاز میں انیس سو چوراسی میں پدما شری، دوہزار ایک میں پدما بھوشن ، اور دوہزار پندرہ میں پدما وبھوشن سے نواز چکی ہے۔
اسکے علاوہ امیتابھ مختلف انسانی حقوق کیلئے بھی کام سرانجام دیتے رہتے ہیں اور انہوں نے کسانوں، غریب مریضوں سمیت کئی افراد کی مالی امداد کیلئے بھی خطیر رقم عطیہ کی ہے۔
امیتابھ بچن کا نام پاناما لیکس، پیراڈئز لیکس کے اسکینڈل کی زد میں بھی آچکا ہے۔