یہ پاکستان کی معروف شخصیت کون ؟ پہچانیئے
یہ پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان ہیں ۔ ان کی پیدائش لاہور میں ہوئی اور ان کو پاکستانی فلموں میں ہدایت کار جاوید فاضل نے متعارف کروایا ۔ سب سے پہلے انہوں نے فلم بلندی میں مرکزی کردار ادا کیا ۔
اب تک ریما دوسو سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں۔ انہوں نے بطور ہدایت کاراور فلمساز کوئی تجھ سا کہاں اور لوو میں گم بھی بنائی ہے۔
ان کی کئی فلموں نے پردے پر کامیابی حاصل کرلی۔ جن میں زمین آسمان، جو ڈر گیا وہ مرگیا، نکاح، مجھے چاند چاہیئے شامل ہیں۔
فلموں کے علاوہ ریما ڈراموں میں بھی اپنی قسمت آزما چکی ہیں۔ ان کے ڈراموں میں یہ گھر آپکا ہوا، یاد تو آئیگی سمیت دیگر تین ڈرامے شامل ہیں۔
معروف بھارتی روزنامے ہندوستان ٹائمز نے ریما کو پاکستان کی ایشوریا رائے قرار دیا ۔ریما اب شادی شدہ ہیں اور ایک بچے کی ماں ہیں۔ ان کی شادی دوہزار گیارہ میں طارق شہاب سے ہوئی تھی۔ ان کے شوہر ڈاکٹر ہیں۔
Courtesy: wikipedia