شائع 20 دسمبر 2017 05:00pm

کالی مرچ کے حیرت انگیز فوائد

ملک میں شاید ہی کوئی ایسا گھر ہو جس میں کالی مرچ کا استعمال نہ کیا جاتا ہو ۔ اسکا شمار ان مسالحہ جات میں ہوتا ہے جس کو گھر سے لے کر ہوٹل اور پتھارے دار تک کرتے ہیں ۔ کالی مرچ کو مسالحوں کی ملکہ بھی قرار دیا گیا ہے۔ کالی مرچ سیکڑوں سالوں سے استعمال ہوتی آرہی ہے اسکے پتے پانچ سے چھ انچ لمبے جبکہ تین انچ چوڑے ہوتے ہیں ۔ کالی مرچ کے استعمال کے بے انتہا فوائد ہیں ۔ ذیل میں وہ فائدے بیان کیے گئے ہیں۔

نظام انہضام کے فوائد

کالی مرچ معدے کیلئے بھی اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے یہ مرچ معدے کو متحرک کرکے ہائیڈروکلورک نامی ایسڈ پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے، جس سے نہ صرف نظام ہضم بہتر رہتا ہے بلکہ کوئی شخص قبض سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

کینسر کیخلاف معاون

کینسر کیخلاف بھی کالی مرچ مقوی ہے ، یہ آنتوں کے کینسر کے جسم میں پھیلاو کو روکنے میں کافی مدد کرتی ہے جبکہ چھاتی کے کینسر کیخلاف بھی کافی مزاحم شمار کی جاتی ہے۔

وزن میں کمی

کالی مرچ وزن میں کمی میں بھی کافی معاون ہے اسکی اوپری تہہ میں بعض اجزاء ایسے ہوتے ہیں جو کہ وزن میں کمی کا سبب بنتے ہیں۔

رنگت نکھارنے کیلئے معاون

عام طور پر کالی مرچ کو رنگ صاف کرنیوالی کریموں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ اس سے ایسا کرنے سے جلد کو مردہ خلیوں کو آکسیجن وافر مقدار میں فراہم ہوتی ہے اور رنگ نکھر جاتاہے۔

اسکے علاوہ کالی مرچ کو نزلہ و زکام، کھانسی اور قوت قلب کو مقوی کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

Read Comments