کیا نریندری مودی، ویرات اور انوشکا کی دعوت میں شریک ہونگے؟
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اٹلی میں شادی کے بعد اب واپس بھارت پہنچ چکے ہیں ۔ اٹلی میں ان کی شادی میں صرف اہلخانہ کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی ۔
پہلے اس نوشادی شدہ جوڑے نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصاویر مداحوں سے شیئر کی تھیں۔ اب بہت جلد یہ جوڑا بھارت میں ایک گرینڈ ریسپشن منتقد کرنے جارہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ نوشادی شدہ جوڑے کی یہ دعوت انتہائی ہائی پروفائل ہوسکتی ہے کیونکہ انوشکا اور ویرات نے اپنی شادی کے بعد اس دعوت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بلایا ہے۔
انوشکا اور ویرات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ان کو تقریب میں شرکت کی دعوت دی، جس پر بھارتی وزیراعظم نے بھی جوڑے کو شادی پر مبارکباد دی ہے۔
Captain of the Indian cricket team @imVkohli and noted actor @AnushkaSharma met PM @narendramodi this evening. The Prime Minister congratulated them on their wedding. pic.twitter.com/sFP52DCJH3
— PMO India (@PMOIndia) December 20, 2017
بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کی یہ تصاویر ٹوئیٹر پر بھی شیئر کی گئی ہے۔ تصاویر میں انوشکا اور ویرات روایتی لباس میں انتہائی متاثر کن نظر آرہے ہیں۔
Captain of the Indian cricket team @imVkohli and noted actor @AnushkaSharma met PM @narendramodi this evening to extend Wedding Reception Invitation. The Prime Minister congratulated them on their wedding. pic.twitter.com/lj0uR1xVHv — PIB India (@PIB_India) December 20, 2017
انوشکا اور ویرات اپنی شادی کے حوالے سے ایک تقریب نئی دہلی میں بھی منعقد کررہے ہیں یہ تقریب اکیس دسمبر کو ہوگی۔ جبکہ ایک اور تقریب چھبیس دسمبر کو منعقد کی جارہی ہے جس میں فنکاروں اور کرکٹرز کو بلایا جائیگا۔تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندی مودی اس نوبیاہتا جوڑے کی دعوت میں شرکت کرتے ہیں یا نہیں ؟