شائع 21 دسمبر 2017 07:05am

حقیقی زندگی میں انسانوں کی موت کا باعث بننے والی 10 مشہور فلمیں

فلمیں دیکھنے سے انسان کا دماغ فریش ہوجاتا ہے اور تھکاوٹ اور ذہنی تھکن بھی دو ہوجاتی ہے۔ لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا جو فلمیں آپ دیکھتے ہیں ان کی وجہ سے کسی کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے؟ یقیناً نہیں سوچا ہوگا۔

آج ہم آپ کو ان فلموں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے حقیقت میں لوگوں کی موت واقع ہوئی۔ آپ بھی جانیں وہ کونسی فلمیں ہیں۔

جوز

یہ ایک ڈراؤنی مووی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ایک 45 سالہ شخص کی جان گئی۔

فریکس

ریلیز سے قبل یہ ڈراؤنی فلم جب ٹیسٹ اسکریننگ کے لئے چلائی گئی تو اس میں ایک حاملہ خاتون نے شرکت کی۔ جہاں خوف کے مارے ان کا حمل ضائع ہوگیا جس پر انہوں نے اسٹوڈیو کے خلاف کیس کردیا۔

اواتار

اواتار ایک بہت ہی دلچسپ فلم ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تائیوان کا ایک 42 سالہ شخص اوور ایکسائٹمنٹ کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

گرینڈ مستی

کامیڈی فلم گرینڈ مستی کو دیکھتے ہوئے 22 سالہ نوجوان کی جان نکل گئی۔ تفصیلات کے مطابق وہ سین پر اس قدر زور سے ہنسا کہ دل کے دورے کا باعث بن گیا۔

دی کریپنگ ان نون

اس فلم میں کئی ایسے سینز ہیں جنہیں دیکھ کر بہادر سے بہادر شخص بھی ڈر جائے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں ایک 9 سالہ بچہ یہ مووی دیکھتے ہوئے اپنی جان ہار بیٹھا۔

دی کنجرنگ 2

دی کنجرنگ کی دوسری قسط ڈراؤنی تھی لیکن اتنی بھی نہیں کہ کسی کی جان لے لے۔ لیکن ایک 65 سالہ شخص اس فلم کا کلائمیکس دیکھتے ہوئے اپنی جان گنوا بیٹھا۔ اس شخص کا تعلق تامل ناڑو انڈیا سے تھا۔

اینیبل: کریئیشن

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کولکتہ کا ایک بارہویں جماعت کا طالب علم اس فلم کو دیکھتے ہوئے موت کی آغوش میں جا سویا۔

ایلیئنز

بھارت میں آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم نے 4 ڈراؤنی فلمیں دیکھیں، وہ بچہ یہ فلمیں دیکھتے وقت اکیلا نہیں تھا بلکہ اس کے ساتھ 500 طالب علم اور بھی تھے۔ تاہم جب وہ رات کو ہاسٹل میں واپس آیا تو اسے واش روم جانے کی حاجت ہوئی وہ جب وہاں پہنچا تو ڈر گیا اور وہاں سے بھاگا۔ بھاگتے ہوئی وہ چیخا اور پھر چھت سے نیچے گرا اسے ہسپتال لے جانے کے لئے بھاگ دوڑ ہوگئی لیکن وہ راستے میں ہی جان کی بازی ہار گیا۔

دی پین آف دی کرسٹ

اس فلم میں کئی دل دہلا دینے والے سینز بھی ہیں لیکن ایک مخصوص سین کی وجہ سے دو افراد دل کے دورہ پڑنے سے اپنی جان کھو بیٹھے۔

ہیری پورٹر

ایک شخص جوشوا براؤن کار حادثے میں ہیری پورٹر دیکھتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ مووی دیکھنے میں اس قدر مگن تھا کہ سامنے سے آتا ہوا ٹرک بھی نہ دیکھ پایا جس کے باعث حادثہ پیش آنے سے اس کی جان چلی گئی۔

Thanks to entertales

Read Comments