شائع 21 دسمبر 2017 08:48am

سال 2017 میں کس اداکار نے کتنا پیسہ کمایا؟ جانیئے

فوربز نے سال 2017 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے 10 بولی وڈ اسٹارز کی فہرست شائع کردی۔ اس سال کئی فلمیں فلاپ ہوئیں لیکن پھر بھی خانز نے بھرپور کمائی کی۔ آپ بھی ملاحظہ کریں کس نے کتنے پیسے کمائے۔

نمبر 10 رنبیر کپور

رنبیر کپور نے اس سال 54 کروڑ روپے کمائے، انہوں نے اس سال صرف ایک ہی مووی 'اے دل ہے مشکل' میں کام کیا جس کے لئے انہیں کرن جوہر نے یہ بھاری معاوضہ ادا کیا۔

نمبر 9 امیتابھ بچن

امیتابھ بچن نے اس سال 57 کروڑ روپے کمائے، اس کمائی کے لئے انہوں نے فلم 'پنک' میں کام کیا۔

نمبر 8 پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا اب ایک گلوبل انٹرٹینر کے طور پر ابھر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ہنر کے ذریعے اس سال 64 کروڑ روپے بٹورے۔

نمبر 7 رنویر سنگھ

رنویر کی مووی 'بےفکرے' کو بری طرح ناکامی کا سامنا رہا لیک پھر بھی انہوں نے اس سال 64 کروڑ روپے کمائے۔

نمبر 6 دپیکا پاڈوکون

بولی وڈ کی بنگالی حسینہ دپیکا پاڈوکون نے اس سال 70 کروڑ روپے کمائی جس کے باعث انہوں نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا۔

نمبر 5 ہریتک روشن

یہ سال ہریتک کے لئے اتنا اچھا نہیں رہا لیکن پھر بھی وہ پانچویں پوزیشن پر قبضہ جمانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے اس سال 73.6 کروڑ روپے کمائے۔

نمبر 4 مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان

عامر خان کا شمار بولی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہیں بڑی اور ہٹ فلمیں دینے کے باوجود ٹاپ تھری میں جگہ نہ ملی۔ انہوں نے اس سال 80 کروڑ روپے کمائے۔

نمبر 3 اکشے کمار

اکشے کمار نے اس سال 224 کروڑ روپے ہتھیا کر اس سال ٹاپ تھری میں جگہ بنائی۔

نمبر 2 سلمان خان

 

سلمان خان کی 'ٹیوب لائٹ' باکس آفس پر خاطر خواہ نتائج نہ دے سکی تاہم انہوں نے بگ باس کی میزبانی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 236 کروڑ روپے کمائے۔

نمبر 1 شاہ رخ خان

بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اس سال بھی ٹاپ پوزیشن پر رہے انہوں نے مجموعی طور پر 243 کروڑ روپے کمائے۔

Thanks to entertales

Read Comments