ان فلموں کو ٹھکرا کر کیریئر کی سب سے بڑی غلطی کرنے والے 10 اداکار
بولی وڈ اداکار فلم کے اسکرپٹ کو لے کر انتہائی محتاط نظر آتے ہیں اسی وجہ سے وہ اکثر و بیشتر کسی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوجاتا ہے کہ وہ اسکرپٹ کو پرکھنے میں ناکام رہتے ہیں جس کا فائدہ کسی دوسرے کو مل جاتا ہے۔ آج ہم آپ کو ان بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو بڑی فلموں کے اسکرپٹ کو جانچنے اور پرکھنے میں ناکام رہے اور فلم کو ٹھکرا دیا۔ سری دیوی باہوبلی ٹو میں شیوگامی کے کردار کے لئے پہلا رابطہ سری دیوی سے کیا گیا تاہم ان کے انکار کے بعد یہ کردار کسی اور کو مل گیا اور اب وہ اس فلم کی کامیابی دیکھ کر بہت پچھتاتی ہوں گی۔ شاہ رخ خان شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کے دوران لاتعداد فلموں کو رجیکٹ کیا لیکن ان کے کیریئر کی سب سے بڑی غلطی فلم 'منا بھائی ایم بی بی ایس' کو رجیکٹ کرنا ثابت ہوئی۔ بعد میں یہ کردار سنجے دت نے نبھایا اور خوب شہرت حاصل کی۔ سلمان خان کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایس آر کے کی جبکہ 'چک دے انڈیا' میں ہاکی کوچ کا کردار سلمان خان کو آفر کیا گیا تھا۔ لیکن ایسا نہ ہو پایا اور شاہ رخ خان کو اپنے کیریئر کی یادگار کارکردگیوں میں سے ایک کارکردگی دینے کا موقع ملا۔ کترینہ کیف کیا آپ یقین کریں گے کہ کترینہ جیسی اداکارہ 'باجی راؤ مستانی' جیسی مووی کو رجیکٹ کرسکتی ہیں؟ جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک دپیکا سے پہلے یہ کردار کترینہ کو آفر کیا گیا تھا جس کو انہوں نے رجیکٹ کردیا۔ کرینہ کپور جو کردار کرینہ کپور کے لئے ڈیبیو ہائی لائٹ بن سکتا تھا اسے ایشوریا نے اپنے کیریئر کا چمکتا ہوا کردار ثابت کیا۔ اطلاعات کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی 'ہم دل دے چکے صنم' میں کرینہ کو یہ کردار دینا چاہتے تھے۔ لیکن انہوں نے انکار کردیا۔ کنگنا رناوت اپنے کیریئر کے دوران کئی بولڈ کردار نبھانے والی کنگنا نے 'دی ڈرٹی پکچر' کو رجیکٹ کیا جس کے بعد ودیا بالن نے خود کو اس کردار میں بخوبی ایڈجسٹ کیا۔ کاجول کاجول اپنے کیریئر کے دوران بے شمار کامیاب فلموں کا حصہ رہیں اور وہ مداحوں کی فیورٹ بھی سمجھی جاتی ہیں۔ تاہم انہوں نے 'خاموشی' جیسی ایک بہترین مووی کو رجیکٹ کیا پھر یہ کردار منیشا کورائلا کے پاس چلا گیا۔ دپیکا پاڈوکون فلم 'سلطان' ایک انتہائی لاجواب فلم تھی لیکن شاید آپ کو معلوم نہ ہو کہ انوشکا شرما سے پہلے عارفہ کا کردار دپیکا کو آفر ہوا تھا تاہم انہوں نے انکار کیا جو ایک بڑا بلنڈر ثابت ہوا۔ آیوشمن کھرانا