شائع 22 دسمبر 2017 11:42am

غربت کی وجہ سے موت کا شکار بننے والے 10 بولی وڈ اداکار

بولی وڈ جہاں گلیمر اور چمک دھمک سے بھری دنیا ہے وہیں اس تصویر کی دوسری ڈارک سائیڈ بھی ہے۔ آج ہم آپ کو ایسی بات بتانے جا رہے ہیں جس کا آپ تصور بھی نہیں کرسکتے۔

آج آپ کو بولی وڈ تاریخ کے ان اداکار اور اداکاراؤں کے بارے میں بتایا جائے گا جنہیں غیبت کے باعث موت کا سامنا کرنا پڑا۔

مینا کماری

ایک دور میں مینا کماری بھارت کی ٹاپ اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں۔ انہوں نے بھارتی انڈسٹری ایک سے ایک سپر ہٹ فلم دی۔ لیکن ان کی زندگی کا اختتام بالکل بھی اچھا نہ ہوا۔ اپنے آخری ایام میں وہ اس قدر غربت کا شکار ہوگئیں کہ اپنے علاج کے بھی پیسے نہ بچے۔ وہ اسی غربت میں موت کی نیند سوگئیں۔

بھگوان دادا

بھگوان دادا نے اپنے معیاری کام کی بدولت انڈین سینما انڈسٹری میں بھپور پذیرائی حاصل کی۔ لیکن جب انہوں نے ایک کے بعد ایک فلاپ دینا شروع کی تو انہیں کام ملنا بند ہوگیا۔ جس کے باعث وہ اس نہج پر جاپہنچے کہ ان کا 25 کمروں پر مشتمل بنگلا اور 7 گاڑیاں سب چلی گئیں۔ وہ 2002 میں 89 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے۔

اچالا سچدیو

اچالا سچدیو نے کئی بھارتی فلموں میں ماں اور دادی ماں کے کردار ادا کئے۔ انہیں آخری ایام میں اپنے بچوں کی جانب سے تنہا چھوڑ دیا گیا۔ ان کے بیٹے یو ایس اے جبکہ بیٹی ممبئی میں رہتی تھی جو شاید ہی کبھی ان سے ملا کرتی تھی۔

نالینی جیونت

یہ فلمی فیملی میں ہی پیدا ہوئیں، دسمبر 2010 میں دل کے دورے کے باعث ان کی موت ہوئی۔ 3 دن تک ان کی لاش پڑی رہی لیکن کسی نے دیکھا تک نہیں۔ یہاں تک کہ ان کی فیملی نے بھی انہیں تنہا چھوڑ دیا تھا اور کبھی پلٹ کر تک نہیں دیکھا۔

بھرت بھوشن

بھرت بھوشن بھی انڈسٹری کے مقبول اداکار تھے بعد ازاں وہ جواری بن گئے اور سب کچھ لُٹا بیٹھے پھر کچھ عرصے میں ان کی موت بھی ہوگئی۔

اے کے ہنگل

اے کے ہنگل بولی وڈ انڈسٹری کی جانی مانی شخصیت تھے۔ انہوں نے 225 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔ اپنے آخری ایام میں وہ اس قدر غریب ہوگئے کہ ہسپتال جانے کے لئے ان کے پاس کار تک نہ تھی۔ وہ 97 برس کی عمر میں گزر گئے۔

چندرا موہن

چندرا موہن 1930 سے 40 کے درمیان بے حد مشہور اداکار تھے۔ وہ اپنی آنکھوں اور آواز کی وجہ سے بھی مشہور تھے۔ بعد ازاں وہ شراب اور جوے کے عادی ہوگئے اور محض 44 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔

روبی مائرس

روبی مائرس بھی بولی وڈ کی مشہور اداکارہ تھیں انہوں نے 1973 میں دادا صاحب پھلکے گرانٹ وصول کی۔ 1983 میں انہیں اپنے فلیٹ میں مردہ پایا گیا۔

وِمی

ومی بہت چھوٹی عمر میں دنیا سے چلی گئیں۔ غربت کی وجہ سے ان کے لاش کو ایک چائے والے کے ٹھیلے پر رکھ کر منتقل کیا گیا۔

کوکو مورے

کوکو مورے کینسر کی وجہ سے دنیا چھوڑ گئیں۔ وہ اس قدر غریب ہوگئی تھیں کہ درد کی گولیاں خریدنے کی سکت بھی کھو بیٹھی تھیں۔

Read Comments