شائع 26 دسمبر 2017 02:21pm

قرض کی ادائیگی کیلئے کرن جوہرکی جائیداد فروخت ؟

معروف بولی وڈ ہدایت کار کرن جوہر نے اپنی زندگی کے حالات دہراتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کو بھی فلم کی ناکامی پر قرض ادا کرنے کیلئے اپنی جائیداد فروخت کرنی پڑگئی۔ ریوڈیو جوکری کرتے ہوئے کرن جوہر نے کہا کہ جب وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ رہتے تھے تو اس وقت بھی وہ فلم بنایا کرتے تھے، اور ان کی فیملی کے پاس دو کمروں کا کرائے کا ایک فلیٹ تھا۔

کرن نے مزید بتایا کہ ان کی فیملی کی خواہش یہ فلیٹ خریدنے کی تھی جبکہ ان کے والد یش جوہر بھی ایک بہت بڑی فلم بنارہے تھے ۔ بدقسمتی سے ان کی فلم زیادہ اچھی نہیں بن سکی تھی اور اسہی دن مسٹر انڈیا بھی ریلیز ہوگئی جس سے ان کی فلم مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

کرن جوہر نے مزید بتایا کہ اس وقت ان کی فیملی کو اپنی دادی کا اپارٹمنٹ بھی قرض کی ادائیگی کیلئے فروخت کرنا پڑ گیا تھا اور اسہی وقت ان کو پیسے کی اہمیت پتہ لگی جب وہ لوگ چھت اپنے سروں پر برقرار رکھنے کیلئے محنت کرنی پڑی ۔

اس موقعے پر عشق و محبت پر بھی انہوں نے بعض نصیحتیں کی اور کہا کہ جب پیسے ہماری ترقی کے پیچھے ہوتا ہے تو ہم اپنی زندگی کی بعض چھوٹی خوشیاں جیسے تعلقات اور جذبات سب کھودیتے ہیں۔

Read Comments