شائع 29 جنوری 2016 09:32am

سنی لیونی ہوئیں۔۔ عامر خان پر فدا

بھارتی فلموں کی خوبرو اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو دنیا کی خوش نصیب ترین لڑکی محسوس کریں گی اگر انہیں بولی وڈ کے سپر اسٹار عامر خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

عامر کے انکی آنے والی نئی فلم مستی زادے کی پروموشن پر دئے گئے بیان کے حوالے سے بات کرتے ہیںسنی لیونی نے بتایا کہ میں عامر خان کی بہت بڑی مداح ہوں ، اگر مجھے ان کے ساتھ ایک سیکنڈ کا بھی کام کرنے کا موقع ملے تو وہ اپنا شمار دنیا کی خوش نصیب ترین خواتین میں کریں گی۔ سنی نے کہا کہ انہیں لڑکا ہو یا لڑکی کسی کو بھی عامر خان جیسے بڑے فنکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے تو وہ ایسا ہے محسوس کرے گاجیسا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے سے انٹرویو کے دوران اپنا خیال ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاید پہلے عامر میرے ماضی میں کئے گئے کاموں کو مد نظر رکھتے ہوئے میرے ساتھ فلمیں کرنے پر ہچکچاہٹ محسوس کرتے تھے مگر اب انہوں نے اس بات کی تردید کر دی ہے ۔ عامر کا کہنا تھا کہ انہیں سنی کے ماضی سے کوئی سروکار نہیں۔عامر نے مزید کہا کہ وہ فلمی دنیا سے وابستہ ہیں اور بطور فنکار انہیں کسی کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیںہے ۔

Read Comments