بولی وڈ میں راتوں رات اسٹار بننے والے اداکار
بولی وڈ کی چمکتی دنیا میں سخت مسابقت کے باعث اپنی جگہ بنانا آسان نہیں ہے، اور ایسے بہت سے اداکار ہیں جنہوں نے اس میں قدم رکھا لیکن پھر وہ اس میں خاطر خواہ مقام نہ بناسکے اور ایسے افراد کے نشان بھی بولی وڈ فلم انڈسٹری سے ختم ہوگئے۔ دوسری جانب بولی وڈ میں ایسے بھی اداکار ہیں جو کہ کئی عرصے تک فلمیں کرتے رہے لیکن کوئی نام نہ بناسکے لیکن ان کو ایک ہی فلم کی کامیابی نے راتوں رات اسٹار بنادیا۔ ذیل میں ایسے راتوں رات سپر اسٹار بننے والے اداکار بیان کیے گئے ہیں۔
نواز الدین صدیقی نواز الدین صدیقی کا شمار بھی راتوں رات اسٹار بننے والے اداکاروں میں ہوتا ہے ، اور وہ پہلے مختصر اور بے معنی کردار فلموں میں کرتے ہوئے نظر آتے تھے تاہم گینگ آف واسے پور اور کہانی فلم سے وہ ہدایت کاروں کی نظروں میں آئے اور بجرنگی بھائی جان نے ان کو شہرت کی بلندی پر پہنچادیا۔ ایوش مان کھرانا ایوش مان کھرانا کا شمار بھی راتوں رات اسٹار بننے والے اداکاروں میں ہوتا ہے اور دوہزار بارہ میں صرف وکی ڈونر نامی فلم کی کامیابی سے وہ ہدایت کاروں کی نظروں میں آگئے۔ رنویر سنگھ رنویر سنگھ نے بھی بینڈ باجا بارات سے بولی وڈ میں قدم رکھا ، فلم کی ریلیز سے قبل لوگ ان کے مستقبل سے متعلق کافی پر امید نہیں تھے لیکن اس فلم کی کامیابی اور رنویر کی شاندار پرفارمنس نے ناقدین کے منہ بند کردیئے۔ فریدا پنٹو سلم ڈاگ ملینئر کا شمار ان فلموں میں ہوتا ہےجس نے دوہزار نو میں مختلف کٹیگریز میں کئی آسکر ایوارڈ اپنے نام کیے۔ فریدا پنٹو نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا، جس کے بعد فوری طور پر انہوں نے ہولی وڈ کا رخ کیا اور اب یہ بھی سپر اسٹار کے طور پر جانی جاتی ہیں۔