ڈی ایچ اےفراڈکیس:3ملزمان ریمانڈ پرنیب کےحوالے

اپ ڈیٹ 29 جنوری 2016 10:59am

اسلام آباد:اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ڈی ایچ اے فراڈ کیس کے تین ملزمان کوچھ روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔

ڈی ایچ اے فراڈ کیس میں کرنل صباحت قدیربٹ ریٹائرڈ ، سابق ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئرجاوید اقبال ریٹائرڈ اور وسیم اسلم کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب نے استدعا کی کہ کیس کی تفتیش،دیگر ملزمان تک رسائی،رقم کی برآمدگی اوربینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔

ملزمان کے وکلا نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کی تاہم عدالت نے نیب کی استدعا پرتینوں ملزمان کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،تینوں ملزمان پراختیارات کے غلط استعمال، الاٹمنٹ سرٹیفکیٹس کی غیرقانونی فروخت اور ایک ارب اسی کروڑروپے کی رقم خردبرد کرنے کا الزام ہے۔

Read Comments