کنگ خان اب بونے کے کردار میں
شاہ رخ خان نے نئے سال کے آغاز پر اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر مداحوں کو بڑا سرپرائز دیا ہے ۔ اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر کنگ خان نے اپنی نئی فلم زیرو کا ٹریلر مداحوں سے شیئر کیا ہے۔
ٹریلر میں شاہ رخ خان کو بونے کے کردار میں دکھا یا گیا ہے۔ ٹریلر میں کنگ خان پردے کے پیچھے سے اپنی بھرپور انٹری گانا گاتے ہوئے دیتے ہیں۔
بونے کے کردار میں نہ صرف کنگ خان خود بہت انوکھے اور منفرد نظر آرہے ہیں بلکہ فلم کے اسپیشل افیکٹس بھی متاثر کن ہیں ۔ بظاہر نظر آرہا ہے کہ یہ فلم بونوں کی زندگی کے گرد گھومتی ہے اور کنگ خان اس میں مزاح سے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔
टिकटें लिए बैठें हैं लोग मेरी ज़िंदगी की, तमाशा भी पूरा होना चाहिए!
As promised, here’s the title of @aanandlrai ‘s film. @AnushkaSharma #KatrinaKaif @RedChilliesEnt @cypplOfficial #2ZERO18 https://t.co/V7xtLY2k5u
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 1, 2018
فلم میں انوشکا اور کترینہ کیف بھی کنگ خان کے مقابل کردار نبھارہی ہیں۔ فلم میں انوشکا ذہنی طور پر معذور عورت کا کردار نبھارہی ہیں۔ یہ انوشکا کی شاہ رخ خان کے ساتھ چوتھی فلم ہے اور پہلے وہ کنگ خان کے ساتھ جب ہیری میٹ سیجل ، رب نے بنادی جوڑی اور جب تک ہے جاں میں ساتھ کردار نبھاچکی ہیں۔
واضح رہے کہ کنگ خان پہلی مرتبہ انند لال رائے کیساتھ کام کررہے ہیں۔ وہ بھارت میں فلمساز اور ہدایت کار کے طور پر مزاح سے بھرپور فلم بنانے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?time_continue=60&v=RF7DhGIQE1k
Courtesy: Zee news