Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور :وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف نے کچھ باتیں ایسی کی ہیں جو انکے عہدے کے شایان شان نہیں۔امید ہے، حکومت پر الزامات کا سلسلہ جلد بند ہوجائے گا۔ مخالفین ترقیاتی کاموں سے خوفزدہ ہیں۔لاہور میں اسمبلی سیکریٹیریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کبھی کبھار کچھ مشکل بات کرجاتے ہیں مگر ان کا کردار شک و شبے سے بالاتر ہے۔ انہیں قائد حزب اختلاف کی باتوں پر حیرانگی ہوئی ہے،ان کا بیان عہدے کے شان شایان نہیں۔ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ رینجرز سے پہلے بھی مدد لی جاتی رہی ہے مگر پنجاب میں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکورٹی ادارے پوری صلاحیت رکھتے ہیں،مخالفین ترقی سے خوفزدہ ہیں۔وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے باعث صوبائی اسمبلی کا اجلاس طویل مدت کے بعد ہورہا ہے،سیشن کے دوران نئی قانون سازی کیساتھ اپوزیشن کو اورنج لائن ٹرین سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات کرنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔
لاہور :وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف نے کچھ باتیں ایسی کی ہیں جو انکے عہدے کے شایان شان نہیں۔امید ہے، حکومت پر الزامات کا سلسلہ جلد بند ہوجائے گا۔ مخالفین ترقیاتی کاموں سے خوفزدہ ہیں۔
لاہور میں اسمبلی سیکریٹیریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کبھی کبھار کچھ مشکل بات کرجاتے ہیں مگر ان کا کردار شک و شبے سے بالاتر ہے۔ انہیں قائد حزب اختلاف کی باتوں پر حیرانگی ہوئی ہے،ان کا بیان عہدے کے شان شایان نہیں۔
رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ رینجرز سے پہلے بھی مدد لی جاتی رہی ہے مگر پنجاب میں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر سیکورٹی ادارے پوری صلاحیت رکھتے ہیں،مخالفین ترقی سے خوفزدہ ہیں۔
وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے باعث صوبائی اسمبلی کا اجلاس طویل مدت کے بعد ہورہا ہے،سیشن کے دوران نئی قانون سازی کیساتھ اپوزیشن کو اورنج لائن ٹرین سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات کرنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔