شائع 02 جنوری 2018 05:59am

بگ باس کے 7 ایسے کنٹسٹنٹس جن کی حالت اب مکمل بدل گئی

بھارت کا متنازعہ ترین شو بگ باس جہاں تنازعات کا شکار رہتا ہے وہیں اس ریالٹی شو نے اپنے کنٹسٹنٹس کی زندگی بھی بدل دی ہے۔ اس شو میں سلیبریٹیز کے ساتھ ساتھ عام افراد کو بھی حصہ لینے کا موقع دیا جاتا ہے۔

آج ہم آپ کو بگ باس شو کا حصہ رہنے والے ان 7 کومنرز کنٹسٹنٹس کی حالت دکھانے جارہے ہیں جنہوں نے خود کو اب مکمل طور پر تبدیل کرلیا ہے اور ماضی کی تصاویر کے برعکس ان کو پہچاننا بھی مشکل لگتا ہے۔

جوتی کماری

جوتی کماری حالیہ بگ باس سیزن کا حصہ رہیں تاہم ان کے پہلے کی تصاویر اور اب کی حالت میں نمایاں فرق ہے جسے باآسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

منویر گجر

منویر گجر نے بگ باس کا دسواں سیزن اپنے نام کیا۔ جب وہ بگ باس ہاؤس میں داخل ہوئے تو ان کی بڑی داڑھی تھی جس سے ان کا بے حد لگاؤ بھی نظر آتا تھا تاہم وقت نے ان کے مائنڈ سیٹ کو بدلا اور اب وہ ایسے دکھتے ہیں۔

لوکیش کماری شرما

لوکش کماری سلمان خان کی پسندیدہ ترین کنٹسٹنٹس میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے شو سے باہر جانے کے بعد اپنے لُک اور وزن کم کرنے پر بہت کام کیا اور اب وہ ایسی نظر آتی ہیں۔

نتیبھا کول

نتیبھا کول بھی بگ باس کے دسویں سیزن میں ایک کومنر کی حیثیت سے شو کا حصہ بنی تھیں لیکن شو سے باہر جانے سے قبل وہ ایک سلیبریٹی کا درجہ حاصل کرچکی تھیں۔ اور اب اپنے لُک میں تبدیلی لانے کے بعد وہ سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔

مونا لیزا

بھوج پوری اداکارہ مونا لیزا نے اپنے طویل عرصے تک بوائے فرینڈ رہنے والے وکرم سنگھ راجپوت سے بگ باس ہاؤس میں ہی شادی کی۔ ان کے ایک اوور میں بھی خاصی تبدیلی آگئی ہے کیونکہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے فیشن پر بھی عبور حاصل کرلیا ہے۔

مانو پنجابی

مانو پنجابی بگ باس گیارہویں سیزن کے دلچسپ کنٹسٹنٹس میں سے ایک تھے۔ لیکن جب سے اب تک ان کے فیشن سینس میں بڑی تبدیلی آگئی ہے جو کہ ان کے لُکس سے صاف واضح ہے۔

مہہ جبین صدیقی

مہہ جبین صدیقی بھی حالیہ بگ باس کا حصہ رہیں۔ ابتدا میں وہ دکھنے میں اتنی اچھی نہیں تھیں تاہم اب تو وہ بھی پہچانی نہیں جاتیں۔

        Thanks to viral.laughingcolours

Read Comments