کراچی آپریشن مزید موثر بنانے پر مشاورت

شائع 29 جنوری 2016 01:49pm

کراچی :وزیر داخلہ نے ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کراچی آپریشن کو مزید موثر بنانے پر مشاورت کی ہے،چوہدری نثار کہتے ہیں آپریشن کے راستے میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی رینجرز سندھ کو ٹیلی فون کیا ہے۔ جس میں کراچی آپریشن کو مزید موثر بنانے پر مشاورت کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کراچی آپریشن کو صرف کراچی کی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔ اس کے راستے میں ہر رکاوٹ کو دور کریں گے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا آپریشن کو آئندہ دنوں میں مزید بہتر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے کراچی آپریشن کے حوالے سے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Read Comments