Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مری :برف باری سے ملکہ کوہسارمری کا حسن اورنکھرگیا۔ مری میں مسلسل گرتے روئی کے گالے من کوگد گدانے لگے۔مری میں دوسرے دن بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مری کا مال روڈ سیاحوں سے بھرگیا۔ منچلے ایک دوسرے پربرف پھینک کر خوبصورت لمحات کو یادگار بنارہے ہیں۔ گزشتہ شام سے شروع ہونیوالی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کوئی حسین مناظر کیمرے میں محفوظ کررہا ہے توکوئی سیلفی بنارہا ہے، کسی کی گاڑی برف میں پھنسی تو کسی نے دھکا لگایا۔ برفباری سے مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی سخت اضافہ ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
مری :برف باری سے ملکہ کوہسارمری کا حسن اورنکھرگیا۔ مری میں مسلسل گرتے روئی کے گالے من کوگد گدانے لگے۔
مری میں دوسرے دن بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مری کا مال روڈ سیاحوں سے بھرگیا۔ منچلے ایک دوسرے پربرف پھینک کر خوبصورت لمحات کو یادگار بنارہے ہیں۔ گزشتہ شام سے شروع ہونیوالی برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ کوئی حسین مناظر کیمرے میں محفوظ کررہا ہے توکوئی سیلفی بنارہا ہے، کسی کی گاڑی برف میں پھنسی تو کسی نے دھکا لگایا۔
برفباری سے مری میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی سخت اضافہ ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔