کراچی :کراچی میں سینٹ پیٹرک کالج میں رنگارنگ فن گالا منعقد کیا گیا۔طلبہ نے مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ۔ کہیں ہلا گلا توکہیں کھانا پینا۔فن گالا میں طلبا نےخوب رنگ جمایا۔
سینٹ پیٹرک کالج میں منعقدہ فن گالا میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔کسی نے کھانے پینے کی اشیاکااسٹال لگایا توکسی فیس پینٹنگ سے رنگ جمایا۔طلبا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے زہن تازہ دم اورتعلیمی میدان میں بہترنتائج حاصل ہوتے ہیں۔
طلبا کا کہنا تھا کہ دہشتگرد چاہے لاکھ حملے کرلیں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ہم ڈرنے والے نہیں۔فن گالا میں طلباکے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی بھرپورحصہ لیا۔