کیاسلو بھائی کی فلم ٹائیگر زندہ ہے ریکارڈ بناپائیگی؟
کیا سلو بھائی اپنا ریکارڈ ہی توڑ ڈالیں گے ۔ فلمساز علی عباس ظفر یقینی طور پر آسمان پر پرواز کرہے ہوں گے کیونکہ ان کی حالیہ فلم ٹائیگر زندہ ہے نے پہلے ہی کئی ریکارڈ توڑ ڈالیں ہیں اور اب وہ باکس آفس پر تین سو کروڑ کمانے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم ٹائیگر زندہ ہے نے اب تک باکس آفس پر کتنا کمایا ہے اس حوالے سے ٹوئیٹر پر اپنی پوسٹ شیئر کی ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک فلم نے باکس آفس پر دو سو اسی کروڑ روپے کمالیے ہیں۔
First working day after a long holiday period [Christmas and New Year], yet #TigerZindaHai remains SUPER-STRONG on its second Tue... [Week 2] Fri 11.56 cr, Sat 14.92 cr, Sun 22.23 cr, Mon 18.04 cr, Tue 7.83 cr. Total: ₹ 280.62 cr. India biz. #TZH
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 3, 2018
ٹائیگر زندہ ہے سلو بھائی کی بارہویں فلم ہے جس نے سو کروڑ کے کلب میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ پہلے سلو بھائی کی فلم بجرنگی بھائی جان نے تین سو بیس کروڑ اور سلطان نے تین سو کروڑ کمائے تھے۔ تاہم اب جاننا یہ ہے کہ سلو بھائی کی یہ فلم ان کا اپنا ریکارڈ توڑ پائے گی۔
علی عباس نے ٹائیگر زندہ ہے فلم میں ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔ فلم میں کترینہ کیف اور سلو بھائی نے خطرناک ترین اسٹنٹ سرانجام دیئے ہیں۔ان دونوں کو یہ اسٹنٹ ہالی وڈ اسٹنٹ ماسٹر ٹام اسٹرتھر نے کروائے ہیں تاکہ فلم کو عالمی معیار کو بنایا جاسکے۔ اور بظاہر نظر آرہا ہے کہ فلمساز کا یہ فیصلہ بالکل صحیح تھا۔
کترینہ اور سلو بھائی کی فلم میں کیمسٹری نے بھی مداحوں کے دل کو موہ لیا ہے اور اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ان کی یہ فلم کوئی نیا ریکارڈ بناپائے گی۔
Courtesy: Zee News