شائع 03 جنوری 2018 04:23pm

ہندوستان صرف ہندووں کیلئے ہے، بی جے پی

بھارتیا جنتا پارٹی کے رہنما اتر پردیش نے کہا ہے کہ بھارت ہندو مذہب کے پیروکاروں کیلئے ہے۔ بی جی پی کے رکن اسمبلی وکرم سینے نے کہا کہ ملک کا نام ہے ہندوستان ہے  اور اسکا نام بتاتا ہے یہ ہندووں کا ہی ہے۔

اتر پردیش میں مظفر نگر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اس ملک میں مذہب کو مدنظر رکھے بغیر لوگوں  کو فائدے بھی دیئے جارہے ہیں۔ اور سب سے تگڑے چیک سب سے بڑی داڑھی والوں کو دیئے گئے ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کچھ نااہل لوگوں نے مسلمانوں کو ہندوستان چھوڑنے سے روکے رکھا جس کی وجہ سے ہندو مشکل میں ہیں۔ اگر یہ سب مسلمان پہلے ہی ہندوستان چھوڑ دیتے تو پھر یہ پوری زمین یا ملک ہمارا ہی ہوتا۔

پہلے بھی مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندوں کے فوجی کیمپ پر حملے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے بی جے پی کے  رکن اسمبلی نے بیان دیا تھا کہ ہر ملک میں فوج کے اہلکار مرتے ہیں جس سے ایک نئے تنازعے نے بھارت میں جنم لیا تھا۔

Courtesy: Zee news

Read Comments